ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / توحید ایجوکیشن سوسائٹی گنگولی اور نما ناڈو وکوٹا کنداپور کے اشتراک سے طالبات کے لئے سرکاری روزگار ورکشاپ کا انعقاد

توحید ایجوکیشن سوسائٹی گنگولی اور نما ناڈو وکوٹا کنداپور کے اشتراک سے طالبات کے لئے سرکاری روزگار ورکشاپ کا انعقاد

Sun, 29 Nov 2020 17:50:00    S.O. News Service

گنگولی 29؍نومبر(ایس اؤ نیوز) سرکاری ملازمتوں کے تعلق سے مسلم خواتین  میں بیداری پیدا کرنے اور ان کی بہترانداز میں رہنمائی کرنے کے مقصد سے  نماّ ناڈو اوکوٹا کنداپور اور توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ گنگولی کے اشتراک سے پی یو اور ڈگری طالبات کے لئے سرکاری روزگار کی جانکاری کے ورکشاپ کا انعقاد گنگولی کے توحید وومنس ڈگری کالج  ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں تجربہ کار سرکاری آفسران نے خواتین کو سرکاری روزگار حاصل کرنے کے تعلق سے ضروری معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر مسلم خواتین سرکاری آفسران کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت بھی کی گئی ۔

ایڈوکیٹ اور سماجی کارکن حمزت ہیجماڑی ، عبدالرزاق کاپو،مُلکی کے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اوڈیٹر   احمد نوزل ، اورکنی گولی سے اصغر نے روزگار کے مختلف میدانوں کے متعلق مکمل جانکاری فراہم کی۔

پروگرام میں سرکاری ملازمین کے طورپر خدمات انجام دے رہی اُڈپی کی اسسٹنٹ پروسیکٹنگ ڈائرکٹر  ممتاز،  پرائمری ہیلتھ کئیر کارکلا کی فیزیشن   ڈاکٹر شمع شکور اور کڈتل گرام پنچایت کارکلا کی پی ڈی اؤ فرزانہ کی تہنیت کی گئی۔

مہمان خصوصی کے طورپر نما ناڈو وکوٹا کے خازن عبدالحمید، مشتاق احمد ، شاکر ہاونجے، عبدالسمیع، توحید ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی پی محمد اقبال ، گنگولی جامع مسجد کمیٹی کے صدر پی ایم حسینار، ابو محمد شعبان ہنگلور، بھٹکل جے ڈی ایس لیڈر  عنایت اللہ شاہ بندری، محمد رفیق گنگولی، محمد رفیق ونڈسے وغیرہ  موجود تھے۔جنہوں نے اپنے خطاب میں بہترین پروگرام کے انعقاد پر آرگنائزرس کو مبارکباد دی ۔

مولانا ضمیر احمد رشادی کی تلاوت قرآن سے ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ نما ناڈو کنداپور کے صدر حسین ہائی کاڑی نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ نما ناڈو سنٹرل کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر رضوان احمد کارکلا نے صدارتی کلمات پیش کرتےہوئے طالبات کو  نما ناڈو وکوٹا کی طرف سے جاری منصوبہ جات سے استفادہ کرنےکی صلاح دی۔  عبدالشکور بیلوے نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ توحید ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ  کے اختر احمد خان نے شکریہ اداکیا۔


Share: